پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 6 ماہ کے دوران 36.23 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 36.23 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.88 ارب …

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 36.23 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.88 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر 2023 کے عرصہ میں ایف ڈی آئی کا حجم 1.38 ارب ڈالر رہا تھا ۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 0.5 ارب ڈالر یعنی 36 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

ایس بی پی کے مطابق جنوری 2025 کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اس عرصہ میں قومی برآمدات سے 9.92 ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھی کمایا گیا ہے ۔

مزید خبریں