اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا سبزی منڈی کا دورہ ،رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایات

سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نےڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد کے ہمراہ صبح سویرے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ اے سی سیالکوٹ نےعام آدمی کی طرح منڈی میں سے عوامی رائے لی اور سبزی فروٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی اور فروٹ کی بولی (آکشن) کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے تمام اخراجات کا جائزہ لینے …

سیالکوٹ۔17فروری (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر نےڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر تنویر احمد کے ہمراہ صبح سویرے سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا۔

اے سی سیالکوٹ نےعام آدمی کی طرح منڈی میں سے عوامی رائے لی اور سبزی فروٹ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی اور فروٹ کی بولی (آکشن) کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے تمام اخراجات کا جائزہ لینے کے بعد ریٹ لسٹ جاری کی ۔

اے سی سیالکوٹ انعم بابر نے سبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ میٹنگ کی اور رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے ،تمام انتظامی افسران اور محکمہ خوراک کے افسران کو روزانہ کی بنیاد پر سبزی منڈی ڈیوٹی کی ہدایات جاری کیں۔

مزید خبریں