العلا۔17فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایمرجنگ مارکیٹس کانفرنس 2025 کے موقع پر متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، مراکش اور دیگر خلیجی ممالک کے وزرائے خزانہ، معیشت اور ترقی کے ساتھ گروپ ڈسکشن میں شرکت کی اور مشترکہ اقتصادی اہداف اور پائیدار ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ نشست علاقائی اقتصادی تعاون، مالیاتی پالیسیوں اور ترقیاتی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کے لیے منعقد کی گئی جس میں شریک ممالک نے مشترکہ اقتصادی اہداف اور پائیدار ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔