اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر9.953ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر8.659ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،جنوری میں پیٹرولیم …
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصداضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں سالانہ بنیادوں پر15فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔
اوسی اے سی اورانڈسٹری کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر9.953ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر8.659ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کاحجم 1.393ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ سال جنوری کے 996ملین ڈالرکے مقابلہ میں 40فیصدزیادہ ہے،دسمبرکے مقابلہ میں جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر24فیصدکی کمی ہوئی ہے، دسمبرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات پر1.825ارب ڈالرخرچ ہوئے جوجنوری میں کم ہوکر1.393رب ڈالرہوگئے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ہائی سپیڈڈیزل کی درآمدات پر1.243ارب ڈالر،خام تیل کی درآمدات پر5.270ارب ڈالر، جے پی ون کی درآمدات پر142ملین ڈالر اورموٹرگیسولین کی درآمدات پر3.298ارب ڈالرخرچ ہوئے








