ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی خان کی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور یوتھ آفیسر بٹگرام کے ساتھ مختلف موضوعات پر میٹنگ

68

بٹگرام۔ 18 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گوہر علی خان نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور یوتھ آفیسر بٹگرام کے ساتھ مختلف موضوعات پر میٹنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے سپورٹس اور یوتھ کے حوالہ سے صحت مند سرگرمیوں کا پلان مرتب کرنے اور ضلع میں مختلف نوعیت کے سپورٹس مقابلہ منعقد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے موجودہ دور میں کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے، کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے معاشرہ سے مختلف برائیوں کا خاتمہ ہوتا ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے ایسے مقابلوں کا انعقاد کروانا انتہائی ضروری ہیں۔

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور یوتھ آفیسر بٹگرام کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ کھیلوں سے متعلق اپنے شیڈول مرتب کریں تاکہ ضلع میں کھیلوں کے مقابلے شروع ہوں گے اور نوجوان نسل کو بھی مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع مل سکے۔