انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی

لاہور۔18فروری (اے پی پی):انگلینڈکی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں منگل کو لاہور پہنچی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور سٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا۔ ہیڈ کوچ برینڈن میکولم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان …

لاہور۔18فروری (اے پی پی):انگلینڈکی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کپتان جوز بٹلر کی قیادت میں منگل کو لاہور پہنچی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کھلاڑیوں اور سٹاف سمیت 31 رکنی دستہ براستہ دبئی لاہور پہنچا۔ ہیڈ کوچ برینڈن میکولم سمیت انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر رابرٹ کی بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے گروپ میچ لاہور اور کراچی میں کھیلے گی۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اپنا افتتاحی میچ 22 فروری کو روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی۔انگلینڈ کا دوسرا میچ افغانستان کے خلاف 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔انگلینڈ اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ یکم مارچ کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔