گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کی چک بال ٹیم ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ٹورنامنٹ کی چیمپئن بن گئی

مانسہرہ۔ 18 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کی چک بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردان کو سنسنی خیز مقابلہ میں دو پوائنٹس سے شکست دیکر صوبائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ واضح رہے کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے گورنمنٹ کالج بالاکوٹ نے اس بڑے اعزاز کو اپنے نام کیا جو پورے بالاکوٹ کیلئے …

مانسہرہ۔ 18 فروری (اے پی پی):ڈائریکٹریٹ آف ہائیر ایجوکیشن خیبرپختونخوا ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کالج بالاکوٹ کی چک بال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مردان کو سنسنی خیز مقابلہ میں دو پوائنٹس سے شکست دیکر صوبائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

واضح رہے کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے گورنمنٹ کالج بالاکوٹ نے اس بڑے اعزاز کو اپنے نام کیا جو پورے بالاکوٹ کیلئے فخر کی بات ہے۔ ٹیم کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کی محنت، ٹیم مینجمنٹ، ٹیم کوچ سردار سجیل اور عادل امین کی بھرپور محنت کا نتیجہ ہے، اگر خلوص نیت کے ساتھ کوشش کی جائے تو اﷲ تعالیٰ آپ کو ضرور کامیابی دیتے ہیں۔