ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس مینز سنگلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

دوحہ ۔18فروری (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔ 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کروشیا کے حریف کھلاڑی مارین کلک کو سٹریٹ سیٹس …

دوحہ ۔18فروری (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس سٹار چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز اے ٹی پی قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں داخل ہوگئے ۔

21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں کروشیا کے حریف کھلاڑی مارین کلک کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل ٹینس اینڈ سکواش کمپلیکس قطر ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو عمدہ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں سپین کے نامور ٹینس سٹار چار گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروشین حریف کھلاڑی مارین کلک کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6اور4-6سے ہرا کر نہ صرف ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔