سرگودھا۔ 18 فروری (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے ایک کاروائی کے دوران چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 7 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 14 لاکھ 63 ہزار روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ساجد شہید نے کاروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کے 7 مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ سمیع اور احتشام نامی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔ ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرایس ایچ او تھانہ ساجد شہید اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔