سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):پاکستان میں مقیم بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال خان نے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور بنگلہ …
بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال خان کا وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

مزید خبریں
سیالکوٹ۔18فروری (اے پی پی):پاکستان میں مقیم بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال خان نے وفد کے ہمراہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کا دورہ کیا۔
سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اقبال خان کے مابین ہونے والی ملاقات میں تجارتی تعلقات اور باہمی کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔








