ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا پریکٹس میچ،ٹیم فاطمہ ثناء نے ٹیم منیبہ کو 81 رنز سے ہرا دیا

فیصل آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی):ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے پریکٹس میچ میں ٹیم فاطمہ ثناء نے ٹیم منیبہ کو 81 رنز سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پریکٹس میچ منعقد ہوا۔ٹیم فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 50 اوررز میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نطالیہ پرویز نے 80 گیندوں پر 67 …

فیصل آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی):ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے پریکٹس میچ میں ٹیم فاطمہ ثناء نے ٹیم منیبہ کو 81 رنز سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کا اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں پریکٹس میچ منعقد ہوا۔ٹیم فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اورمقررہ 50 اوررز میں 246 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نطالیہ پرویز نے 80 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔طو بہ حسن نے 41 گیندوں 50 رنز بنائے جس میں 7 چوکے شامل تھے۔

شوال ذوالفقار نے 72 گیندوں پر 46 رنز بنائے جس میں 6 چوکے شامل تھے۔ٹیم منبیہ کی بائولر ڈیانا بیگ نے 43 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سعدیہ نے 49 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ٹیم منبیہ 4۔43 اوورز میں 165پر آل آؤٹ ہوگئی۔اومیمہ سہیل نے 59 گیندوں پر 44 رنز بنائے جس میں 5 چوکے شامل تھے۔سائرہ جبین نے 59 گیندوں پر 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے شامل تھے۔سیدہ عروبہ 36 بالز پر 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ٹیم فاطمہ ثناء کی باولر ماہ نور آفتاب نے 32 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔فاطمہ ثناء نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔نشرہ سندھو نے 18 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔