وزیراعظم کا بارکھان میں دہشتگردی کی کارروائی میں بس کے مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار، معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی،محمد شہباز شریف

136

اسلام آباد۔19فروری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے شہر بارکھان میں دہشتگردوں کی کارروائی میں بس کے مسافروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے مجرمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کرتےہوئے کہاکہ نہتے اور معصوم شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کو بہت سخت قیمت ادا کرنی پڑے گی۔معصوم شہریوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے سرگرم عمل ہیں ۔