اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دسمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 19.1 فیصد کا اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3.73 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس)کے اعدادوشمار کےمطابق دسمبر 2024 میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایل ایس ایم آئی) 127.5 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو نومبر کے مقابلہ میں 19.1 فیصد زیادہ ہے ۔نومبر میں …
ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دسمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 19.1 فیصد کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں دسمبر کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 19.1 فیصد کا اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پر 3.73 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس)کے اعدادوشمار کےمطابق دسمبر 2024 میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایل ایس ایم آئی) 127.5 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو نومبر کے مقابلہ میں 19.1 فیصد زیادہ ہے ۔نومبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 107.1 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا۔دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 3.73 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
دسمبر 2023 میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 132.5 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر 1.9 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔ جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 112.2 پوائنٹس ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ سا ل اسی مدت کے 114.3 پوائنٹس کے مقابلہ میں 1.9 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکسٹائل کی پیداوار میں 0.36 فیصد ، ویئرنگ ایپرل 1.43 فیصد، فارماسیوٹیکل 0.11 فیصد، فرٹیلائزرز 0.11 فیصد ، مشروبات 0.05 فیصد، آٹوموبائل 0.77 فیصد، تمباکو 0.25 فیصد، پیپر ان بورڈ 0.07 فیصد اور ٹرانسپورٹ آلات کی پیداوار میں 0.11 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ، اس کے برعکس خوراک کی پیداوار 0.13 فیصد ، کیمیکلز 0.18، غیر دھاتی معدنیات 0.94، آئرن اینڈ سٹیل 0.59 اور فرنیچر کی پیداوار 2.27 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی۔








