انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 46 پیسے پر برقرار رہی۔ انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 51 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 54 …

اسلام آباد۔20فروری (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مستحکم رہی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279 روپے 46 پیسے پر برقرار رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 51 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 54 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 725 روپے 87 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 904 روپے 90 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 85 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں