اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):حکومت کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے اقدامات کے نتیجے میں جاری مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طورپر 1.951 ار ب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں …
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طورپر 1.951 ار ب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):حکومت کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری کے لئے اقدامات کے نتیجے میں جاری مالی سال کے دوران زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں مجموعی طورپر 1.951 ار ب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا تھا۔
14 فروری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 15.948 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 11.202 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.747 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا ۔ جاری مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.812 ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 139 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔








