گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی ملاقات

183

پشاور۔ 21 فروری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد کی گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔گورنر ہائوس پشاور حکام کی جانب سے جاری شدہ بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ میں غریب طبقات کی انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی،گورنر خیبر پختونخوا کو چیئرپرسن روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی کے تحت صوبہ میں جاری مختلف پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

ملاقات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مالی امداد و کفالت کے طریقہ کار میں مزید شفافیت لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر بھی زیر غور رہیں۔ملاقات میں پشاور میں بی آئی ایس پی کے دفتر کے لیئے اراضی کے حصول کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام معاشرے کے غریب طبقات کی کفالت کا بہت بڑا اہم منصوبہ ہے،بی آئی ایس پی خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی تعلیم کے فروغ اور صحت کے شعبے میں بھی مثبت اثرات مرتب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ماڈل دفاتر قائم کیئے جائیں۔