ابوظہبی۔25فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں9 ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اردو نیوز کے مطابق گزشتہ 9 ہفتوں کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 40.75 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ امارات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 353.75 درہم رہے جن میں ایک درہم کا اضافہ ریکارڈ …
متحدہ عرب امارات ، 9 ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ

مزید خبریں
ابوظہبی۔25فروری (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں9 ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اردو نیوز کے مطابق گزشتہ 9 ہفتوں کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 40.75 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
امارات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 353.75 درہم رہے جن میں ایک درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔22 قیراط کے نرخ بھی ایک درہم اضافے سے 329.25 درہم ہوچکے ہیں۔21 قیراط کے نرخ 75 فلس اضافے کے بعد 315.50 درہم ہوگئے۔ اسی طرح 18 قیراط فی گرام کی قیمت 270.50 درہم ہے۔








