نیپال میں 6.1شدت کا زلزلہ

کھٹمنڈو۔28فروری (اے پی پی):نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسو کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رائٹرز کے مطابق نیشنل ارتھ کیوک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر نے بتایا کہ زلزلہ نیپال کے سندھوپالچوک ضلع میں بھیراب کنڈا کے آس پاس آیا، جو ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کے قریب ہے جو تبت کی سرحد کے ساتھ چلتا ہے۔ جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے …

کھٹمنڈو۔28فروری (اے پی پی):نیپال میں زلزلے کے جھٹکے محسو کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.1ریکارڈ کی گئی ہے ۔ رائٹرز کے مطابق نیشنل ارتھ کیوک مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر نے بتایا کہ زلزلہ نیپال کے سندھوپالچوک ضلع میں بھیراب کنڈا کے آس پاس آیا، جو ہمالیہ کے پہاڑی سلسلے کے قریب ہے جو تبت کی سرحد کے ساتھ چلتا ہے۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز نے زلزلے کی شدت 5.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر بتائی ہے جبکہ امریکی جیولوجیکل سروے نے اس کی شدت 5.5 بتائی ہے۔زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔بھوٹے کوشی دیہی میونسپلٹی کے چیئرمین پاسانگ نورپو شیرپا نےبتایا کہ انہیں ابھی تک کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

زلزلے سے دریا کے اس پار ڈوگناگڈی بھیر میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے ، تاہم اس جگہ کے آس پاس کوئی مکان نہیں ہے۔سندھوپالچوک کے ضلعی گورنر کرن تھاپا نے کہا کہ جیل میں ایک قیدی کازلزلے کے دوران بھاگنے کی کوشش کرتے ہوئے ہاتھ ٹوٹ گیا اوراب وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ کوڈاری میں ایک پولیس چوکی کی عمارت میں معمولی دراڑیں پڑ ی ہیں۔

مزید خبریں