آنے والے سائلین سے حسن سلو ک سے پیش آئیں اور ان کے جائز کاموں کو بروقت نمٹایا جائے،ڈپٹی کمشنر بھکر

91
آنے والے سائلین سے حسن سلو ک سے پیش آئیں اور ان کے جائز کاموں کو بروقت نمٹایا جائے،ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر۔ 01 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بھکرمحمد اشرف نے کہا ہے کہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصد عوام کے ریونیو سے متعلق مسائل و معاملات کو بروقت حل کرنا ہے۔ڈی سی آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں موجود لوگوں نے ڈپٹی کمشنر کو ریونیو سے متعلق اپنی شکایات و مسائل سے آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کی شکایات ومسائل کو سن کر متعلقہ افسران کو موقع پر حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر خضر رزاق منج اور دیگر موقع پر موجود ریونیو افسران و عملہ کو ہدایت کی کہ آنے والے سائلین سے حسن سلو ک سے پیش آئیں اور ان کے جائز کاموں کو بروقت نمٹایا جائے۔

اس مو قع پر شرکاء نے حکومت پنجاب کے ریونیو عوامی خدمت کچہری کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ حکومت پنجاب کے اس اقدام سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔