پاکستان کرکٹ بورڈ کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم واپس کرنے کا اعلان

راولپنڈی۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بارش سے متاثرہ دو میچوں کے ٹکٹوں کی رقم شائقین کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بغیر گیند کروائے ختم ہو گئے تھے۔ متاثرہ میچوں میں 25 فروری کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی …

راولپنڈی۔1مارچ (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بارش سے متاثرہ دو میچوں کے ٹکٹوں کی رقم شائقین کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے جو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بغیر گیند کروائے ختم ہو گئے تھے۔

متاثرہ میچوں میں 25 فروری کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور 27 فروری کو بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان شامل ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کے لیے پی سی بی ٹکٹ کی واپسی کی پالیسی کے مطابق جو میچ ٹاس سے قبل ختم کر دیا گیا ہو اس میچ کے ٹکٹ ہولڈر مکمل رقم کی واپسی کے اہل ہیں۔ ہاسپٹلیٹی باکسز کے ٹکٹ (باکس اور پی سی بی گیلری) کے سوا تمام اینکلوژر کے ٹکٹ واپس ہوں گے۔

اہل ٹکٹ ہولڈرز 10 سے 14 مارچ کے درمیان منتخب ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر اپنی رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں جبکہ تاخیر سے کی گئی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ خریدار کو رقم کی واپسی کا دعویٰ کرنے کے لیے ذاتی طور پر ٹی سی ایس آؤٹ لیٹ جانا ہو گا۔ اس کی طرف سے کوئی اور رقم کی واپسی کا دعویٰ نہیں کر سکتا۔

مزید خبریں