ڈی ایس پی سٹی مردان کی ڈی آر سی ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات

ڈی ایس پی سٹی مردان کی ڈی آر سی ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات

پشاور۔ 12 اگست (اے پی پی):ڈی ایس پی سٹی مردان فاضل خان نے بدھ کو ڈی آر سی ممبران کے ساتھ تعارفی ملاقات کی ۔تر جمان مردان پولیس کے مطابق ملاقات میں باہمی تعاون اور عوامی مسائل کے فوری حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈی ایس پی سٹی فاضل خان نے ڈی آر سی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ، باہمی اعتماد اور تعاون معاشرے میں امن و امان کے قیام کے لیے نہایت اہم ہے۔

انہوں نے ڈی آر سی ممبران کو یقین دلایا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی کے لیے پولیس تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ڈی ایس پی سٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈی آر سی کے پلیٹ فارم کے ذریعے پولیس اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔