ریاض۔3مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کا داخلہ روکنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں بگڑتے انسانی بحران کے پس منظر میں (جس کا سامنا فلسطینی عوام کر رہے ہیں )بین الاقوامی انسانی قوانین کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔ …
سعودی عرب کی غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد کا داخلہ روکنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت

مزید خبریں
ریاض۔3مارچ (اے پی پی):سعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کا داخلہ روکنے کے اسرائیلی حکومت کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ کے بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ یہ اقدام غزہ میں بگڑتے انسانی بحران کے پس منظر میں (جس کا سامنا فلسطینی عوام کر رہے ہیں )بین الاقوامی انسانی قوانین کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔
مملکت نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کی ان سنگین خلاف ورزیوں کو روکنے کےلیے اقدامات ، بین الاقوامی احتساب کا میکانزم فعال کرے اور امداد کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے اتوار کو کہا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کے لیے ہرقسم کے امدادی سامان کا داخلہ روک رہا ہے۔








