ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امریکا اور دنیا کے لئے اپنا وژن پیش کریں گے

واشنگٹن۔3مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امریکا اور دنیا کے لئے اپنا وژن پیش کریں گے ۔ توقع ہے کہ صدر اس موقع پر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے 43 دنوں کے دوران جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈرز کا جواز اور اپنی مدت کے بقیہ 1,419 دنوں کا خاکہ پیش کریں گے۔ ٹرمپ کے قریبی ساتھ اور سابق فٹ بال …

واشنگٹن۔3مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امریکا اور دنیا کے لئے اپنا وژن پیش کریں گے ۔ توقع ہے کہ صدر اس موقع پر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلے 43 دنوں کے دوران جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈرز کا جواز اور اپنی مدت کے بقیہ 1,419 دنوں کا خاکہ پیش کریں گے۔

ٹرمپ کے قریبی ساتھ اور سابق فٹ بال کوچ ریاست الاباما سے سینیٹر ٹومی ٹوبرویل نے انسٹاگرام پراپنے پیغام میں اس توقع کا اظہار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس موقع پر اپنی انتظامیہ کی اب تک کی کامیابیوں کو اجاگر کریں گے اور آئندہ چار سالوں کے لئے ترتیب دیا گیا گیم پلان پیش کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ارب پتی مشیر ایلون مسک کے ساتھ مل کر صدر کے "امریکا کو دوبارہ عظیم بنائیں” کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سخت اور تیز رفتاری سے آگے بڑھنے کا اپنا ارادہ پہلے ہی ظاہر کر چکے ہیں ۔ امریکی صدر اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد وفاقی ایجنسیوں کو ختم کرنے، ہزاروں سرکاری ملازمین کو برطرف کرنے اور غیر دستاویزی تارکین وطن کو کیوبا میں گوانتاناموبے کے امریکی فوجی اڈے پر منتقل کرنے جیسے اقدامات کر چکے ہیں۔

وہ اس کے علاوہ اپنے پڑوسی ملک کینیڈا اور اپنے دیرینہ اتحادی بلاک یورپی یونین اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ سخت گیر رویہ کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔

مزید خبریں