یوکرینی صدر مذاکرات سے انکار کرکے روس کے ساتھ جنگ کو طول دے رہے ہیں، ایلون مسک

واشنگٹن۔3مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نےیوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات سے انکار کرکے روس کے ساتھ جنگ کو طول دے رہے ہیں۔ایکس پر جاری متعدد پوسٹس میں انہوں نے کہا کہ میں نے 2 سال پہلے کہا تھا یوکرین کے پاس دو راستے ہیں ایک یہ کہ وہ امن کی جستجو کرے …

واشنگٹن۔3مارچ (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی ایلون مسک نےیوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذاکرات سے انکار کرکے روس کے ساتھ جنگ کو طول دے رہے ہیں۔ایکس پر جاری متعدد پوسٹس میں انہوں نے کہا کہ میں نے 2 سال پہلے کہا تھا یوکرین کے پاس دو راستے ہیں ایک یہ کہ وہ امن کی جستجو کرے یا پھر وہ بغیر کسی فائدے کے شدید جانی نقصان اٹھائے۔

یوکرینی صدر نے دوسرے راستے کا انتخاب کیا۔ اور اب وہ دوبارہ ایسا کرنا چاہتے ہیں ۔ یہ ظالمانہ اور غیر انسانی رویہ ہے ۔ایلون مسک نے اپنی پوسٹس میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کو ایک ایسی ٹرام کے کنٹرول لیور پر دکھایا جو لوگوں کے اوپر چل رہی ہے ۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کھانے کی میز کے ساتھ خون آلود بساط دکھائی اور اس کا عنوان "جنگ کی حقیقت ” لکھا۔

انہوں نے بعد میں اس تصویر کو دوبارہ پوسٹ کیا اور اس پر اس تبصرے کا اضافہ کیا کہ یورپ کے رہنما اور زیلنسکی شاندار ڈنر کر رہے ہیں جبکہ لوگ مورچوں میں مر رہے ہیں۔ کتنے والدین ایسے ہیں جو اپنے بیٹوں کو دوبارہ کبھی نہیں دیکھیں گے۔ایلون مسک کی یہ پوسٹس یوکرینی صدر کی وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر اورنائب صدر کے ساتھ کشیدہ ملاقات کے بعد سامنے آئے ہیں ۔ یہ ملاقات معدنیات کے معاہدے کے بغیر اچانک ختم ہو گئی تھی حالانکہ اس ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اس معاہدے پر دستخط متوقع تھے۔

مزید خبریں