تہران ۔4مارچ (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی مرضی کے بغیر امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔العربیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ امریکاکے حوالے سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مؤقف پر عمل کرے گی،انہیں ہی ریاستی امور بشمول خارجہ پالیسی اور جوہری پروگرام پر حتمی فیصلے کا اختیار حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 85 سالہ آیت اللہ علی خامنہ ای 1989 سے ملک کی قیادت کر رہے ہیں، جب رہنمائے اعلیٰ کوئی سمت متعین کرتے ہیں تو ہمیں خود کو اس کے مطابق ڈھا لنے کے لیے راستہ تلاش کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔