آئی جی پنجاب نے39ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے،ترجمان

133

لاہور۔9مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب نے39ڈی ایس پیز کی ایس پی کے عہدوں پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا جس میں بورڈ نے میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 39ڈی ایس پیز کی ترقی کے لیے سفارشات مرتب کرکے حکومت پنجاب کو بھجوائیں جسے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ایس پی عہدے پر پروموشن پانے والوں میں ریاض احمد ، شاہد رشید، ساجد محمود، یوسف ہارون، فواد احمد ، منیر بدر،شفقت ندیم، کاشف عبداللہ، رمیز احمد، رضا اللہ، علی اختر ،شاہد شفیق، عامر مشتاق، شاہد نذیر، جان محمد ، محمد خان ،عرفان الحق، بابر ممتاز، سعید احمد، منصور الحسن، اختر علی ،عاطف عمران، محمد سلیم، فیاض احمد، جمشید اقبال ، محمد طارق، حسن فاروق، نصراللہ خان، خالد سعید، ظفر جاوید، شاہد اکرام ،عصر علی، غازی محمد عمر فاروق، ذوالفقار علی، مدثر اقبال اور ہمایوں افتخار،معظم علی اور سلیم اللہ ،عادل رشید کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ و دیگر یونٹس میں ایس پی کے عہدے پر ترقی کیلئے پروموشن بورڈ کا اگلا اجلاس عید کے بعد ہو گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی ہے۔