24.3 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںانٹلیجینٹ کور نیٹ ورک سلوشنز اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں عالمی...

انٹلیجینٹ کور نیٹ ورک سلوشنز اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینے میں ہواوے کا کردار قابل تحسین ہے،پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری

- Advertisement -

اسلام آباد۔9مارچ (اے پی پی):کوآرڈینیٹر جنرل او آئی سی کامس ٹیک پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے 5G-A انٹلیجینٹ کور نیٹ ورک سلوشنز اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں عالمی تعاون کو فروغ دینے میں ہواوے کے تعاون کو سراہا۔موبائل ورلڈ کانگریس (ایم ڈبلیو سی) بارسلونا 2025 میں عالمی ٹیکنالوجی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے دوران ڈاکٹر اقبال چوہدری نے ہواوے کی ترقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کامس ٹیک کی جانب سے مجھے ایم ڈبلیو سی بارسلونا 2025 میں ہواوے کی شاندار شراکت پر فخر ہے۔5Gٹیکنالوجی میں ان کی اہم پیشرفت اور عالمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم نے صنعت کے نئے معیارات مرتب کیے ہیں۔

جدت، پائیداری اور جامعیت پر ہواوے کی توجہ او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان سائنسی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے ہمارے مشن کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ایم ڈبلیو سی بارسلونا 2025 نے ہواوے کے 5G-A انٹلیجینٹ بنیادی نیٹ ورک سلوشنز کے اجراء کا مشاہدہ کیا اور ٹیلی کمیونیکیشن میں جدید ترین ایپلی کیشنز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 71 اہم صنعتی منظرناموں میں 83 عالمی نمائشیں پیش کیں۔او آئی سی کامس ٹیک اور ہواوے کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کیے گئے حالیہ سائبر سیکیورٹی ایونٹ کے بعد ایک اہم پیش رفت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ہواوے کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔

- Advertisement -

شراکت داری کا مقصد پاکستان کے سائبر سیکیورٹی فریم ورک کو مضبوط بنانا، تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانا اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں جدت طرازی کو فروغ دینا ہے۔ او آئی سی کامس ٹیک اور ہواوے مختلف امور پر فعال طور پر تعاون کر رہے ہیں جس میں صلاحیت سازی کے پروگرام، ڈیجیٹل تبدیلی کے منصوبے اور تحقیقی شراکت داری شامل ہیں جس کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک میں تکنیکی مہارت کو بڑھانا ہے۔

یہ کوششیں مسلم دنیا میں سائنسی تعاون، اختراعات اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے کے لیے ان کے مشترکہ عزم کو واضح کرتی ہیں۔ایم ڈبلیو سی بارسلونا 2025 میں ڈاکٹر چوہدری کی شرکت نے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں بین الاقوامی شراکت داری کو مضبوط بناتے ہوئے سائنسی اور تکنیکی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے او آئی سی کامس ٹیک کے عزم کی توثیق کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570653

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں