ایشیا میں امریکی میزائل تعینات کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چین

بیجنگ۔7مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایشیا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں ۔ یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین امریکا کی طرف سے ایشیا میں درمیانے …

بیجنگ۔7مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے ایشیا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی کے سخت مخالف ہیں ۔

یہ بات چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس کے تیسرے اجلاس کے موقع پر جمعہ کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ شنہوا کے مطابق انہوں نے کہا کہ چین امریکا کی طرف سے ایشیا میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کی تعیناتی کا سختی سے مخالف ہے اور علاقائی ممالک بھی اس تعیناتی کا خیرمقدم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے اپنی انڈو پیسیفک حکمت عملی کو جاری کئے ہوئے کئی سال گزر چکے ہیں لیکن اس نے علاقائی ممالک کے لئے سوائے مسائل کو ہوا دینے اور تنازعات پیدا کرنے کے کچھ نہیں کیا۔امریکا خطے کے لئے تعمیری تعاون کرنے کی بجائے خلل ڈالنے والا ملک ثابت ہوا ہے۔