اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی خواتین ونگ کی صدر صباءشمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہماری خواتین کھلاڑیوں نے کرکٹ، جوڈو، تائیکوانڈو …
پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا، کسی سے کم نہیں، صباءشمیم جدون

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مئی (اے پی پی) پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کی خواتین ونگ کی صدر صباءشمیم جدون نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں بلکہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے، ہماری خواتین کھلاڑیوں نے کرکٹ، جوڈو، تائیکوانڈو اےر جوجٹسو کے علاوہ دیگر کھیلوں میں بھی میڈلز حاصل کر رکھے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کوئی بھی کھیل حکومتی سرپرستی، سپانسر اور میڈیا کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا، صباءجدون نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کو یقینی بنایا جائے جو کہ نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں سے ہی گراس روٹ لیول پر نئے نوجوان کھلاڑیوں سامنے آئیں گے۔








