دبئی ۔ 30 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے کاگیسوربادا 4 درجے ترقی پا کر دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، انہوں نے ہم وطن باﺅلر عمران طاہر سے پہلی پوزیشن چھینی، …
تازہ ترین ون ڈے رینکنگ، جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے باوجود بدستور سرفہرست، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار

مزید خبریں
دبئی ۔ 30 مئی (اے پی پی) جنوبی افریقن ٹیم انگلینڈ کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست کے باوجود انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ میں بدستور سرفہرست ہے، پاکستان کا آٹھواں نمبر برقرار ہے، جنوبی افریقہ کے کاگیسوربادا 4 درجے ترقی پا کر دنیا کے نمبر ایک باﺅلر بن گئے، انہوں نے ہم وطن باﺅلر عمران طاہر سے پہلی پوزیشن چھینی، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز پہلے نمبر پر براجمان ہے، ڈی کوک 2 درجے ترقی پا کر چوتھے نمبر پر آ گئے، بابراعظم اور مارٹن گپٹل مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر ہیں، ہاشم آملہ ایک درجے ترقی کے ساتھ دوبارہ ٹاپ ٹین میں شامل ہو گئے۔ منگل کو آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے ٹیم رینکنگ کے تحت جنوبی افریقہ 122 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، آسٹریلیا دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، انگلینڈ پانچویں، بنگلہ دیش چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر موجود ہے، بلے بازوں میں اے بی ڈی ویلیئرز بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے








