سیﺅل ۔ 31 مئی (اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو آخری تین پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اسی سلسلے میں آج جمعرات کو آخری تین پری کوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ہوں گے، میکسیکو کو سنیگال کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ امریکہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور فرانس …
فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج)آخری تین پری کوارٹر فائنلز کھیلے جائیں گے

مزید خبریں
سیﺅل ۔ 31 مئی (اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں (آج) جمعرات کو آخری تین پری کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ جنوبی کوریا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اسی سلسلے میں آج جمعرات کو آخری تین پری کوارٹر فائنل میچز کے فیصلے ہوں گے، میکسیکو کو سنیگال کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ امریکہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ اور فرانس کا مقابلہ اٹلی سے ہو گا۔








