لندن ۔ 31 مئی (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز این مورگن نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، بنگلہ دیش سمیت سارے میچ برابر اہمیت کے حامل ہیں ہر میچ جیتنے کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بنگلہ دیشی قائد مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ انگلش ٹیم ہوم …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہو گی، مورگن

مزید خبریں
لندن ۔ 31 مئی (اے پی پی) انگلش ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز این مورگن نے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کیلئے کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی، بنگلہ دیش سمیت سارے میچ برابر اہمیت کے حامل ہیں ہر میچ جیتنے کیلئے سو فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے، بنگلہ دیشی قائد مشرفی مرتضیٰ نے کہا کہ انگلش ٹیم ہوم گراﺅنڈ پر خطرناک حریف ہے، ٹیم اسے شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، ابتدائی میچ جیت کر ایونٹ کا جاندار طریقے سے آغاز کرنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں (آج) جمعرات کو آمنے سامنے ہوں گی۔ بدھ کو انگلش کپتان مورگن نے بین سٹوکس، کرس ووکس اور جیسن روئے کی بنگال ٹائیگرز کے خلاف ابتدائی میچ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ا








