پیرس ۔ 31 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، پاکستانی سٹار میگا ایونٹ میں مکسڈ ڈبلز میں اپنی مہم کا آغاز آج جمعرات سے کریں گے۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے …
اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن مینز ڈبلز ایونٹ میں پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام، پاکستانی سٹار مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (آج)ایکشن میں نظر آئیں گے

مزید خبریں
پیرس ۔ 31 مئی (اے پی پی) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، پاکستانی سٹار میگا ایونٹ میں مکسڈ ڈبلز میں اپنی مہم کا آغاز آج جمعرات سے کریں گے۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ میں بدھ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں سپین کے فرننڈو ورڈسکو اور ان کے سربین جوڑی دار نیناد زیمنووچ نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کو 6-3 اور 7-6، (7-2) سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اعصام الحق مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں آج جمعرات کو ایکشن میں دکھائی دیں گے۔








