سینٹ کٹس ۔ 31 مئی (اے پی پی) دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں (کل) جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ افغانستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی وہاں پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، کالی آندھی اور افغانستان کے درمیان …
ویسٹ انڈیز اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی (کل) کھیلا جائے گا

مزید خبریں
سینٹ کٹس ۔ 31 مئی (اے پی پی) دو مرتبہ کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں (کل) جمعہ کو آمنے سامنے ہوں گی۔ افغانستانی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی وہاں پر موجود ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، کالی آندھی اور افغانستان کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کل جمعہ کو کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 3 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 5 جون کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 9 جون، دوسرا میچ 11 جون جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 جون کو کھیلا جائے گا۔








