عالمی نمائش میں شر کت کیلئے پاکستانی وفد چین روانہ نمائش میںکارپٹ انڈسٹری سے وابستہ افراداپنی مصنوعات کے سٹالز لگائیں گے

لاہور۔یکم جون (اے پی پی )پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور مارکیٹنگ کےلئے نمائندہ وفد شنگھائی کے دارالحکومت شیننگ میں ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گیا ،آج2جون 6 جون تک جاری رہنے والی مذکورہ نمائش میں پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اپنی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائیں گے ۔کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے …

لاہور۔یکم جون (اے پی پی )پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور مارکیٹنگ کےلئے نمائندہ وفد شنگھائی کے دارالحکومت شیننگ میں ہونے والی عالمی نمائش میں شرکت کیلئے چین روانہ ہو گیا ،آج2جون 6 جون تک جاری رہنے والی مذکورہ نمائش میں پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ افراد اپنی مصنوعات کے سٹالز بھی لگائیں گے ۔کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین ریاض احمد نے چین روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نمائش میں شرکت کا مقصد نہ صرف پاکستان کی کارپٹ انڈسٹری کی ترقی اور مارکیٹنگ ہے بلکہ اکتوبر میں لاہور میں منعقد ہونے والی عالمی کارپٹ نمائش کے حوالے سے چین کی کارپٹ انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو راغب کرنا ہے ۔

Leave a Reply