بھکر۔ ۔۔۔ 19 مارچ (اے پی پی):ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان کے ھمراہ ممبران امن کمیٹی بھکر سے ملاقات کی۔ ممبران امن کمیٹی نے آر پی او سرگودھا سے ملاقات کے دوران نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آر پی او نے کہا کہ بھکر میں امن کی فضا برقرار رکھنے میں امن کمیٹی کا اہم کردار ہے ۔ امن کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے کو بحال رکھا جائے گا۔آر پی او نے مزید کہا کہ مذہبی رواداری کے فروغ میں آپ کا کردار مثالی ہے ۔ قیام امن کے لیے امن کمیٹی کی تجاویز آپ کے تعاون کی عکاس ہیں ۔