چینی وزیراعظم کی جرمن چانسلرسے ملاقات میں گفتگو

متحد ،خوشحال اور مستحکم یورپ کے خواہاں ہیں چینی وزیراعظم کی جرمن چانسلرسے ملاقات میں گفتگو برلن ۔ یکم جون (اے پی پی) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے یورپی یونین کی یک جہتی کے لئے چین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین کے ایک سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے چین ایک متحد ،خوشحال اور مستحکم یورپ کا خواہاں ہے۔ دورہ جرمنی کے دوران …

متحد ،خوشحال اور مستحکم یورپ کے خواہاں ہیں
چینی وزیراعظم کی جرمن چانسلرسے ملاقات میں گفتگو

برلن ۔ یکم جون (اے پی پی) چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے یورپی یونین کی یک جہتی کے لئے چین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یورپی یونین کے ایک سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے چین ایک متحد ،خوشحال اور مستحکم یورپ کا خواہاں ہے۔ دورہ جرمنی کے دوران چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحد یورپی یونین عالمی معاشی استحکام میں معاون ہوگا۔ جرمن چانسلر نے چینی وزیر اعظم سے اظہار تشکر کیا اور چینی وزیر اعظم اور یورپی یونین کے رہنماﺅں کے درمیان مفید ملاقات کے لئے اپنی نیک تمناﺅں کا اظہارکیا ۔وزیراعظم لی کی چیانگ اپنے دورہ کے اگلے مرحلہ میں بیلجیئم جائیں گے اور چین اور یورپی یونین کے 19ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply