ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (آج) مہم کا آغاز کریں گی

پیرس ۔ یکم جون (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (آج) جمعہ کو مہم کا آغاز کریں گی، مرزا اس سے قبل ویمنز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹل کے حصول …

پیرس ۔ یکم جون (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں (آج) جمعہ کو مہم کا آغاز کریں گی، مرزا اس سے قبل ویمنز ڈبلز ایونٹ کے ابتدائی راﺅنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہیں۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ایونٹ میں کھلاڑیوں کے درمیان مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ٹائٹل کے حصول کیلئے زبردست جنگ جاری ہے، اسی سلسلے میں ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میچ میں آج جمعہ کو ماٹ پاوک اور داریجا پر مشتمل کروشین جوڑی کے مدمقابل ہوں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply