لاہور ۔2 جون (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی اور کوچ بھی افغانستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں نہیں کھیلے گا۔ پی سی بی نے افغانستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی منسوخی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی افغانستان لیگ میں شرکت سے روک دیا۔ پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پی سی بی افغانستان کرکٹ لیگ کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے والے کسی …
پاکستان افغانستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں نہیں کھیلے گا،پی سی بی

مزید خبریں
لاہور ۔2 جون (اے پی پی) قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی کھلاڑی اور کوچ بھی افغانستان کی ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں نہیں کھیلے گا۔ پی سی بی نے افغانستان کے ساتھ کرکٹ سیریز کی منسوخی کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی افغانستان لیگ میں شرکت سے روک دیا۔ پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ پی سی بی افغانستان کرکٹ لیگ کے ساتھ کنٹریکٹ کرنے والے کسی پاکستانی کھلاڑی یا کوچ کو این او سی جاری نہیں کرے گی۔ پاکستان کا کوئی کھلاڑی اور کوچ اس لیگ میں شرکت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پی سی بی کا اعلامیہ پاکستان اور افغانستان کے کرکٹ بورڈ ز کے مابین تعلقات خراب ہونے کے سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔








