بیجنگ ۔ 2 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ون بیلٹ ون روڈ منصو بے کو پاکستان کی ترقی کی بڑی شروعات قرار دیا ہے اور کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستا ن کی معیشت کو تیزی سے تر قی کرنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصو بے کی …
سی پیک سے پاکستا نی معیشت کو تیزی سے تر قی کرنے میں مدد ملی ، ملیحہ لودھی

مزید خبریں
بیجنگ ۔ 2 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ون بیلٹ ون روڈ منصو بے کو پاکستان کی ترقی کی بڑی شروعات قرار دیا ہے اور کہاہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے پاکستا ن کی معیشت کو تیزی سے تر قی کرنے میں مدد ملی ہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصو بے کی شروعات بارے اقوام متحدہ کے دونوں اداروں سلامتی کو نسل اور جنرل اسمبلی کی قرادادوں میں اچھے الفاظ میں ذکر کیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری نے اسے بڑے پیمانے پر قبول بھی کیا ہے کیونکہ اس منصوبہ کی شروعات سے نہ صرف عالمی معیشت کو ترقی دینے میں مدد ملے گی بلکہ مختلف خطوں اور ممالک کے لوگوں کو بھی مشترکہ خوشحالی کے لئے آپس میں ملانے میں مدد ملے گی ۔








