برمنگھم ۔ 3 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں (کل) اتوار کو ایجبیسٹن سٹیڈیم، برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ سرفراز احمد پہلی بار بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انیسویں پاکستانی کپتان بن …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں (کل) آمنے سامنے ہوں گی

مزید خبریں
برمنگھم ۔ 3 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں (کل) اتوار کو ایجبیسٹن سٹیڈیم، برمنگھم میں آمنے سامنے ہوں گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا۔ سرفراز احمد پہلی بار بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے اور وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے انیسویں پاکستانی کپتان بن جائیں گے، چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں بھارت کے خلاف جیت کے حوالے سے پاکستان کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک تین میچز کھیلے گئے جس میں سے گرین شرٹس دو اور بھارت ایک میں کامیاب رہا۔ انگلینڈ کی سرزمین پر دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے کھیلے گئے جس میں پاکستان نے ایک جیتا اور دو میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے ون ڈے میچز کانٹے دار رہے ہیں اسلئے ماہرین نے اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔








