سیﺅل ۔ 3 جون (اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز (کل) اتوار سے ہو گا۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں وینزویلا، امریکہ، پرتگال، یوروگوئے، اٹلی، زیمبیا، میکسیکو اور انگلینڈ شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے پہلے …
فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز (کل) ہو گا

مزید خبریں
سیﺅل ۔ 3 جون (اے پی پی) فیفا انڈر 20 ورلڈکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل مرحلے کا آغاز (کل) اتوار سے ہو گا۔ جنوبی کوریا میں جاری میگا ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ آٹھ ٹیموں نے شاندار کھیل کی بدولت کوارٹر فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے جن میں وینزویلا، امریکہ، پرتگال، یوروگوئے، اٹلی، زیمبیا، میکسیکو اور انگلینڈ شامل ہیں۔ میگا ایونٹ کے پہلے دو کوارٹر فائنلز (آج) اتوار جبکہ آخری دو کوارٹر فائنلز (کل) پیر کو کھیلے جائیں گے، آج ہونے والے کوارٹر فائنلز میں وینزویلا کو امریکہ اور پرتگال کو یوروگوئے کا چیلنج درپیش ہو گا، کل پیر کو تیسرے کوارٹر فائنل میں اٹلی کا مقابلہ زیمبیا اور انگلینڈ کا مقابلہ میکسیکو سے ہو گا۔








