کابل ۔ 3 جون (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک جنازے کے اجتماع میں ہونے والے پے در پے 3 دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ ایک افغان حکومتی عہدیدار کے مطابق فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ خودکش دھماکے تھے یا پہلے ہی سے نصب کیے گئے بم تھے۔ یہ دھماکے کابل میں …
کابل ،جنازے کے اجتماع میں ہونے والے 3 دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک ،درجنوں زخمی ہو گئے

مزید خبریں
کابل ۔ 3 جون (اے پی پی) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک جنازے کے اجتماع میں ہونے والے پے در پے 3 دھماکوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ ایک افغان حکومتی عہدیدار کے مطابق فی الحال یہ بات واضح نہیں ہے کہ آیا یہ خودکش دھماکے تھے یا پہلے ہی سے نصب کیے گئے بم تھے۔ یہ دھماکے کابل میں سینیٹ کے ڈپٹی فرسٹ اسپیکر کے بیٹے محمد سلیم عزدیار کے جنازے کے اجتماع میں ہوئے۔ یاد رہے کہ بدھ کو بھی کابل میں ایک ٹرک بم حملے میں 90 افراد ہلاک جبکہ 4 سو کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔








