اوول ۔ 3 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہاشم آملہ شاندار سنچری اور عمران طاہر کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، آملہ نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، آملہ 103 …
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، ہاشم آملہ کی شاندار سنچری اور عمران طاہر کی عمدہ باﺅلنگ، جنوبی افریقہ کا سری لنکا کو 96 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز

مزید خبریں
اوول ۔ 3 جون (اے پی پی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہاشم آملہ شاندار سنچری اور عمران طاہر کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 96 رنز سے ہرا کر فاتحانہ آغاز کیا، پروٹیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، آملہ نے ڈٹ کر حریف باﺅلرز کا مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی، آملہ 103 اور فاف ڈوپلیسی 75 رنز بنا کر نمایاں رہے، جواب میں سری لنکن ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 42 ویں اوور کی تیسری گیند پر 203 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، آئی لینڈرز اچھے آغاز کے باوجود ہدف حاصل نہ کر سکی، کپتان اپل تھرنگا 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، عمران طاہر نے 4 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔








