اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) پاکستان نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 6افراد ہلاک اوردرجنوں دیگرزخمی ہوئے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان نے اتوار کویہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے یہ حملے انسانی اقدار پر حملوں کے مترادف اورہر لحاظ سے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اورعوام برطانیہ کی حکومت …
پاکستان کی لندن میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) پاکستان نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں دہشت گردی کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے جس میں 6افراد ہلاک اوردرجنوں دیگرزخمی ہوئے ہیں۔دفترخارجہ کے ترجمان نے اتوار کویہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے یہ حملے انسانی اقدار پر حملوں کے مترادف اورہر لحاظ سے قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اورعوام برطانیہ کی حکومت اورعوام سے گہرے دکھ ،افسوس اورہمدردی کا اظہارکرتے ہیں ۔انہوں نے حملے میں جانوں سے ہاتھ دھونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار افسوس و ہمدردی اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی








