اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور قومی احتساب بیورو نے تمام اشکال اور اقسام کی بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ، نیب اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا …
بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے اور قومی احتساب بیورو نے تمام اشکال اور اقسام کی بدعنوانی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے ، نیب اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا تہیہ کر رکھا ہے‘ قومی احتساب بیورو نے ہر قسم کی بدعنوانی کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے جو کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اور جس نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے مستحق افراد کو ان کے جائز حق سے محروم کر رکھا ہے‘ بدعنوانی نہ صرف اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا بھی باعث ہے کیونکہ بدعنوانی اور بدعنوان عوامل سے کمائی گئی دولت چند ہاتھوں میں مرکوز ہو جاتی ہے۔








