اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) آئندہ ماہ تاجکستان میں شیڈول فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرائلز 28 جون سے یکم جولائی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پی ٹی ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اوشنا سہیل، سارہ منصور، ماہین آفتاب …
فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ، قومی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز 28 جون سے شروع ہوں گے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 جون (اے پی پی) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) آئندہ ماہ تاجکستان میں شیڈول فیڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے سلسلے میں قومی ٹیم کے چناﺅ کیلئے ٹرائلز منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹرائلز 28 جون سے یکم جولائی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔ پی ٹی ایف کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اوشنا سہیل، سارہ منصور، ماہین آفتاب قریشی، سارہ محبوب خان، مہک کھوکھر، عیشا جاوید اور خونشا بابر کو ٹرائلز میں شرکت کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم کے چناﺅ کے بعد ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 3 سے 14 جولائی تک پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس پی ایس بی ہارڈ کورٹ پر لگایا جائے گا۔ مینجمنٹ نے انعام الحق کو ٹیم کا کپتان و کوچ مقرر کیا گیا ہے اور وہی ٹرائلز اور کیمپ کی نگرانی کریں گے۔








