پیرس ۔ 5 جون (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے پری کوارٹر فائنل میں ایلینا سوتیلانا اور سیتک کو شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں …
ثانیہ مرزا فرنچ اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

مزید خبریں
پیرس ۔ 5 جون (اے پی پی) سٹار بھارتی کھلاڑی ثانیہ مرزا پیش قدمی برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈ ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایون ڈوڈگ نے پری کوارٹر فائنل میں ایلینا سوتیلانا اور سیتک کو شکست دی۔ فرانس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈسلام ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں ثانیہ مرزا اور ڈوڈگ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایلینا سوتیلانا اور سیتک کو 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جہاں ان کا مقابلہ روہن بوپنا اور ڈبروسکی سے ہو گا۔








