اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

137
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔7اپریل (اے پی پی):اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان 8 سے 10 اپریل تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل دورے کے دوران پاکستان کی قیادت بشمول صدر مملکت، وزیراعظم، نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ سمیت دیگر وفاقی وزراءسے ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقاتوں میں سیکرٹری جنرل ای سی او کے اقدامات اور اپنے اصلاحاتی ایجنڈے کو پیش کریں گے جس کا مقصد تنظیم کو فعال بنانا ہے۔ اسلام آباد میں مصروفیات کے بعد ڈاکٹر اسد مجید خان لاہور کا دورہ کریں گے جہاں وہ ای سی او کے مستقل نمائندوں کی کونسل کے 294 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے جو 12 سے 15 اپریل کو لاہور میں منعقد ہو رہا ہے۔