29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںتعینات ایس ایچ او تھانہ کی زیر صدارت سیو چوکی میں علاقائی...

تعینات ایس ایچ او تھانہ کی زیر صدارت سیو چوکی میں علاقائی معززین، مشران اور یوتھ کے ساتھ میٹنگ

- Advertisement -

کوہستان اپر۔ 10 اپریل (اے پی پی):نو تعینات ایس ایچ او تھانہ کمیلہ عامر منظور کی زیر صدارت سیو چوکی میں علاقائی معززین، مشران اور نوجواں کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی۔ تعارفی میٹنگ میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ تھانہ کی حدود سے جرائم کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار مکمل ایمانداری سے ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر میں امن عامہ کی بحالی اور جرائم کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہو گی، اس کام میں اہلیان علاقہ کا پولیس کے ساتھ تعاون ناگزیر ہے، ہماری کوشش ہو گی کہ اپنی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں ادا کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی فرد قانون سے بالاتر نہیں ہے اس لئے علاقہ میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئےقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی جس کے لئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ علاقہ امن کا گہوارہ بن سکے۔ میٹنگ کے شرکا نے پولیس کے ساتھ مل کر ہر ممکن تعاون کرنے، ہر قسم کے جرائم کے خاتمہ اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے مکمل تعاون کا عہد کیا۔

- Advertisement -

ایس ایچ او تھانہ کمیلہ نے علاقائی معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ تمام چھوٹے بڑے جرائم اور مشکوک سرگرمیوں کی پولیس کو بروقت اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580149

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں